0
Tuesday 21 Jul 2020 22:08

پاکستان میں کورونا کیسز کی یومیہ تعداد گھٹ کر ایک ہزار پر آگئی

پاکستان میں کورونا کیسز کی یومیہ تعداد گھٹ کر ایک ہزار پر آگئی
اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں، لیکن پاکستان میں سرکاری سطح پر اس وبا سے متاثرہ افراد کی یومیہ تعداد گھٹ کر ایک ہزار کی سطح پر آگئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 17 ہزار 783 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، سندھ میں 7 ہزار 69، پنجاب میں 7 ہزار 3، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 845، اسلام آباد میں ایک ہزار 452، بلوچستان میں 104، گلگت بلتستان میں 63 اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 247 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ ملک بھر میں مجموعی طور پر ملک میں کورونا ٹیسٹس کی تعداد 17 لاکھ 58 ہزار 551 ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں ایک ہزار 13 کورونا کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد ملک میں اب تک 2 لاکھ 66 ہزار 90 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، جن میں سے 52 ہزار 427 اب بھی فعال ہیں اور 2 لاکھ 8 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 13 ہزار 553، پنجاب میں 90 ہزار 444، خیبر پختونخوا میں 32 مہزار 243، بلوچستان میں 11 ہزار 441 ، اسلام آباد میں 14 ہزار 625، آزاد جموں و کشمیر میں ایک ہزار 922 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 868 کورونا مریض ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کا شکار مزید 40 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں، اس طرح ملک بھر میں اس وبا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 639 ہو گئی ہے۔ پنجاب میں 2 ہزار 90، سندھ میں 2 ہزار 19، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 147، اسلام آباد میں 160، بلوچستان میں 133، آزاد کشمیر میں 47 اور گلگت بلتستان میں 43 افراد اب تک اس وائرس میں مبتلا ہوکر جاں بحق ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 875794
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش