0
Wednesday 22 Jul 2020 18:18
کوئی بیان دے کر دوریاں نہیں پیدا کرنا چاہتا، مرکزی سیکرٹری سیاسیات

اسد نقوی کا دورہ اقبال ٹاون، ناصر بخاری سے بھائی کی وفات پر تعزیت

دورہ اقبال ٹاون کے حوالے سے پروپیگنڈہ افسوسناک ہے، ترجمان ایم ڈبلیو ایم
اسد نقوی کا دورہ اقبال ٹاون، ناصر بخاری سے بھائی کی وفات پر تعزیت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی نے لاہور میں ناصر بخاری سے اُن کے بھائی اسد بخاری کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ اسد نقوی کا کہنا تھا کہ ناصر بخاری معاہدہ پنڈی بھٹیاں میں شریک ہوئے تھے اور علماء و ذاکرین کیساتھ اپنے تعاون کا اعلان کیا تھا۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سے موقف لینے کیلئے ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ہر قدم مجلس کی پالیسی، رہبر معظم اور امام خمینیؒ کے وضع کردہ اصولوں، شہید حسینیؒ کی روش، ولایت فقیہ کے تابع اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے وژن کی روشنی میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کوئی بیان دے کر ایسی صورتحال پیدا نہیں کرنا چاہتے کہ یہ بحث طولانی ہو اور دوریوں میں اضافہ ہو۔ اسد نقوی نے کہا کہ ہماری دنیا گھڑے کے مینڈک کی طرح نہیں ہے، خدا اُن دوستوں کو ہدایت دے جو نادانی میں اسی شاخ کو کاٹ رہے ہیں جس پر بیٹھے ہیں۔

دوسری جانب ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات حسین چودھری نے اسد نقوی کے دورہِ اقبال ٹاون کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ حسین چودھری نے "اسلام ٹائمز" کو بتایا کہ اسد نقوی وزیراعلیٰ پنجاب کے بین المذاہب ہم آہنگی کے فوکل پرسن بھی ہیں، وہ ہندووں، عیسائیوں اور سکھوں کے پاس بھی اس حوالے سے دورہ جات کرتے رہتے ہیں، سوشل میڈیا پر جو پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، یہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ حسین چودھری کا کہنا تھا کہ اسد نقوی علامہ اقبال ٹاون میں ناصر بخاری کے گھر ان سے بھائی کی وفات پر تعزیت کیلئے گئے تھے، جو ان سمیت ہر انسان کا اخلاقی فرض ہے، اس پر ہونیوالا پروپیگنڈہ رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی سازش ہے اور ایسا گمراہ کن پروپیگنڈہ پھیلانے والے کسی بھی طرح ملت کے خیر خواہ نہیں۔
خبر کا کوڈ : 875853
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش