0
Sunday 26 Jul 2020 22:33

حکومتی اہلکاروں کیساتھ جھڑپ، فلسطینی مزاحمتی تحریک "فتح" کا علاقائی کمانڈر جانبحق

حکومتی اہلکاروں کیساتھ جھڑپ، فلسطینی مزاحمتی تحریک "فتح" کا علاقائی کمانڈر جانبحق
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی سرکاری خبررساں ایجنسی صفا نے اطلاع دی ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک "فتح" کے علاقائی کمانڈر "عماد الدین دویکات" مغربی کنارے میں فلسطینی سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں جانبحق ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جھڑپ کا آغاز کا تب ہوا جب فلسطینی سکیورٹی فورسز کی جانب سے نابلس کے مشرقی علاقے کے اندر کرونا احتیاطی تدابیر کے حوالے سے لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کروانے کے لئے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق "فتح" اور شہری انتظامیہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں لاک ڈاؤن کے دوران 2 گھنٹوں کے لئے دکانیں کھولنے کی اجازت دیدی گئی تھی تاہم انتظامیہ تمام کھلی دکانوں کو بند اور دکانداروں کو گرفتار کرنے کی کوشش میں تھی۔

تفصیلات کے مطابق عوام و انتظامیہ کے درمیان کشیدگی بڑھ جانے کے بعد فلسطینی علاقہ "بلاطہ البلد" میں تعینات "فتح" کے کمانڈر عماد الدین دویکات، فلسطینی سکیورٹی فورسز اور عوام کے درمیان ثالثی کی خاطر مذاکرات میں مصروف تھے کہ اچانک فائرنگ شروع ہو گئی جس سے وہ موقع پر زخمی ہو گئے اور انہیں ہسپتال پہنچا دیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ عماد الدین دویکات کی فوتگی پر علاقے میں شدید احتجاج جاری ہے جبکہ نوجوانوں نے ٹائر جلا کر رستے بند کر رکھے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 876698
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش