0
Tuesday 28 Jul 2020 11:28

PIA کے فضائی میزبانوں کیلئے پرواز سے پہلے الکوحل ڈوپ ٹیسٹ لازمی قرار

PIA کے فضائی میزبانوں کیلئے پرواز سے پہلے الکوحل ڈوپ ٹیسٹ لازمی قرار
اسلام ٹائمز۔ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) نے فضائی میزبانوں کے لیے پرواز سے پہلے الکوحل ڈوپ ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا، ملکی و غیرملکی فلائٹ سے قبل عملے کو سانس کا معائنہ کروانا ضروری ہو گا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق کیبن کریو کیلئے سانس کا معائنہ لازم قرار دیا گیا ہے، اندرون و بیرون ملک تمام پروازوں پر تعینات کیبن کریو کو جہاز میں سوار ہونے سے قبل سانس کا معائنہ کروانا ہو گا۔ زرائع کے مطابق ٹیسٹ کا مقصد کریو میں الکوحل، نشہ آور اشیاء کے استعمال کی روک تھام ہے، کیبن کریو کے سانس کا معائنہ بریفنگ رومز میں ائیرلائن کے فلائٹ سرجنز اور میڈیکل آفیسر خود کریں گے۔ پی آئی اے میڈیکل ڈویژن کی کیبن کریو کیلئے جاری نئی ایڈوائزری فوری طور پر نافذالعمل ہو گی۔ واضح رہے اس سے قبل سول ایویشن اتھارٹی پائلٹس اور کاک پٹ عملے کے ٹیسٹ کر رہی ہے، اب پی ائی اے نے تمام پروازوں سے پہلے اپنے فضائی میزبانوں کے ٹیسٹ لازمی کرے گی۔ پی ائی اے انتظامیہ کے مطابق عالمی فلائٹ سیفٹی قواعد و ضوابط اور انٹرنیشنل سول ایویشن رولز کے تناظر میں پی ائی اے کی جانب سے یہ اقدام سامنے آیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 877048
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش