0
Wednesday 29 Jul 2020 09:17

حکومت نے چار بل پیش کیے جس میں سے اینٹی ٹیررازم کا بل انتہائی خطرناک تھا، شاہد خاقان عباسی

حکومت نے چار بل پیش کیے جس میں سے اینٹی ٹیررازم کا بل انتہائی خطرناک تھا، شاہد خاقان عباسی
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن)  کے سینئر رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نےکہا ہے حکومت کا اینٹی ٹیرر ازم کا بل اتنا خطرناک تھا کہ اس کے بعد نہ نیب کی ضرورت رہتی اور نہ جمہوریت رہتی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت نے چار بل پیش کیے جس میں سے اینٹی ٹیررازم کا بل انتہائی خطرناک تھا۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اینٹی ٹیررازم کا بل اتنا خطرناک تھا کہ اس کے بعد نہ نیب کی ضرورت رہتی اور نہ ہی جمہوریت رہتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب اس بل سے متعلق پوچھا گیا کہ یہ کس نے بنایا ہے تو حکومت نے بل واپس لے لیا، حکومت نے یہ بھی کہا کہ یہ ایف اے ٹی ایف کا حصہ نہیں ہے۔


 
خبر کا کوڈ : 877230
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش