0
Thursday 30 Jul 2020 14:44

شمالی وزیرستان، کے علاقے حیدر خیل میں عید قربان آج منائی جا رہی ہے

شمالی وزیرستان، کے علاقے حیدر خیل میں عید قربان آج منائی جا رہی ہے
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں 3 عیدیں منائی جائے گی، میرعلی سب ڈویژن کے گاوں حیدر خیل میں آج صبح 7 بجے نماز عید قربان ادا کر دی گئی۔ میرعلی کے گاؤں حیدر خیل میں آج عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے، حیدر خیل گاؤں کے جامع مسجد میں نماز عید ادا کی گئی۔ مقامی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ عیدالاضحی عید کا چاند دیکھنے کی شہادت کی بنیاد پر منائی جا رہی ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بنوں میں بھی ایک روز بعد چاند دیکھا گیا تھا، تاہم اس حوالے سے مفتی پوپلزئی کو کسی قسم کی گواہی نہیں دی گئی۔ کل یعنی 31 جولائی کو پورے شمالی وزیرستان میں عید قربان کی نماز صبح 7 بجے ادا کی جائے گی۔ سب سے بڑا اجتماع میرانشاہ کے تبلیغی مرکز میں میں ہوگا، جبکہ 1 اگست کو حکومتی سطح پر عید منائی جائے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ یکم اگست کو منائی جائے گی، جبکہ سعودی عرب نے جمعہ کے روز عید قربان منانے کا اعلان کیا ہے۔ یاد رہے شمالی وزیرستان کے علاقے حیدر خیل میں اس سال چھوٹی عید بھی ایک روز پہلے منائی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 877507
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش