0
Saturday 1 Aug 2020 02:21

کراچی کے 3 بڑے نالوں کی صفائی کا کام ایف ڈبلیو او کے سپرد

کراچی کے 3 بڑے نالوں کی صفائی کا کام ایف ڈبلیو او کے سپرد
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے تین بڑے نالوں کی صفائی کا کام فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کو تفویض کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ کراچی میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ حکومت اداروں کی مدد سے شہر کے نالوں پر قائم تجاوزات کو ختم کرے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو کراچی میں برساتی نالوں کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی جائزہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر بلدیات سید نصیر شاہ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، کور 5 کے بریگیڈیئر حسین مسعود، این ڈی ایم اے کے بریگیڈیئر حسین مسعود اور دیگر اہم عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس سے جن 3 نالوں کی صفائی کا فیصلہ کیا گیا، اس میں ضلع وسطی کا گوجر نالہ اور ضلع کورنگی کا سی بی ایم نالہ بھی شامل ہے جسے اس کی اصلی حالت میں لایا جائے گا۔

ایف ڈبلیو او شاہراہ فیصل کے دونوں اطراف برساتی نالوں کی صفائی کے علاوہ ملحقہ چیک پوائنٹس جیسے ایف ٹی سی، نرسری، گلشنِ ظفر، ٹیپو سلطان روڈ، کارساز، ڈریگ روڈ، اسٹار گیٹ شامل ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام نالوں کا کچرا جام چکرو اور ٹی پی ون کے ڈمپ سائٹس پر منتقل کیا جائے گا۔ دوسری جانب محکمہ بلدیات فوج اور رینجرز کے تعاون سے نالوں پر قائم تجاوزات کو ختم کرے گی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کے ایم سی کے پاس 38 نالے ہیں اور یہ سب ورلڈ بینک پروجیکٹ 'سوئپ' کے تحت صاف کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کے ایم سی کے علاوہ ڈی ایم سی کے پاس 514 چھوٹے نالے ہیں اور وہ صفائی کے ذمہ دار ہیں، جس کے لئے حکومت سندھ انہیں اضافی فنڈ فراہم کررہی ہے۔

علاوہ ازیں بتایا گیا کہ شہر میں کنٹونمنٹ اور کے ڈبلیو ایس بی کے کچھ نالے ہیں جس کے لئے حکومت سندھ کے ایم سی نالوں کی صفائی کے لئے فنڈز مہیا کرتی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ لیاقت آباد اور شیر شاہ سوری روڈ جہاں نالے میں گرین لائن انفرا اسٹرکچر کے ستون تعمیر کئے گئے ہیں وہاں بارش کا پانی جمع ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ اورنگی نالے پر کشمیر کالونی اور گلستانِ جوہر پر تجاوزات کی وجہ سے نکاسی آب ممکن نہیں ہوسکا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ حالیہ مون سون میں ایک گھنٹے کے میں 63 سے 86 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ شہر کا موجودہ انفرا اسٹرکچر 30 منٹ میں 30 ملی میٹر تک بارش برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ رین ایمرجنسی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے نالوں کی صفائی اور اس سے متعلق دیگر اخراجات کے لئے 46 کروڑ 30 لاکھ روپے جاری کے۔
خبر کا کوڈ : 877688
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش