0
Tuesday 4 Aug 2020 02:24

وفاق اور پنجاب نااہلی چھپانے کیلئے سندھ پر الزام لگارہے ہیں، ناصر حسین شاہ

وفاق اور پنجاب نااہلی چھپانے کیلئے سندھ پر الزام لگارہے ہیں، ناصر حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وفاق اور پنجاب حکومتیں اپنی نااہلی چھپانے کیلئے سندھ پر الزام لگا رہے ہیں جبکہ اب بھی سندھ سے گندم دیگر صوبوں کی طرف جارہی ہے۔ ناصر شاہ نے وفاقی وزراء شبلی فراز اور فخر امام کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے سوال کیا کہ پنجاب حکومت ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کررہی؟۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وزراء ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ پارٹنر شپ ختم کرکے کارروائی کریں۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وفاقی وزراء پنجاب جاکر اپنی حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لیں، پھر الزام لگائیں۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ حیران ہوں کہ وفاق کے سمجھدار وزراء بھی ناسمجھی والی باتیں کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا تھا کہ حکومت سندھ اپنے حصے کی گندم ریلیز نہیں کررہی، اس کی وجہ سے سندھ میں بھی گندم کی قلت ہے۔ اسلام آباد میں وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی فخر امام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ گندم کی طلب و رسد میں وفاق کا کوئی کردار نہیں بنتا، سندھ حکومت کے اقدام سے ہمارے لئے مشکلات پیدا ہورہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 878169
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش