0
Wednesday 5 Aug 2020 10:27

پنجاب اسمبلی، کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف قرارداد جمع

پنجاب اسمبلی، کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف قرارداد جمع
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ظالمانہ استحصال کیخلاف پنجاب اسمبلی میں لیگی ایم پی اے کنول لیاقت ایڈووکیٹ کی جانب سے مذمتی قرارداد جمع کروا دی گئی۔ قرارداد میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی کنول لیاقت ایڈووکیٹ نے قرارداد میں کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی ظالمانہ استحصال کا ایک سال مکمل ہونے پر پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان بھرپور مذمت کرتا ہے جبکہ پنجاب اسمبلی کے ایوان کی یہ رائے ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم زیادتی تشدد اور بیگناہ نوجوانوں کو شہید کرکے بھارت انسانیت سوز مظالم کر رہا ہے۔
 
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت اقوام متحدہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجی محاصرے اور انسانیت سوز مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجی محاصرہ ختم کرائے، بنیادی انسانی حقوق بحال کیے جائیں اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 878455
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش