0
Thursday 28 Jul 2011 22:21

آزاد کشمیر،پی پی نے سردار یعقوب کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا

آزاد کشمیر،پی پی نے سردار یعقوب کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا
مظفرآباد:اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے نئے صدر کا انتخاب کل ہو گا۔ سردار یعقوب نے پیپلز پارٹی کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے۔ چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کی جانب سے جاری کیے گئے تبدیل شدہ شیڈول کے مطابق صدر آزاد کشمیر کے عہدے کیلئے کاغذات نامزدگی آج شام سات بجے تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال بھی آج ہی ہو گی۔ صدر کے عہدے کے لیے پولنگ جمعہ کو دن گیارہ بجے سے سہ پہر تین بجے تک آزاد کشمیر اسمبلی میں ہو گی۔ آزاد کشمیر کونسل اور قانون ساز اسمبلی کے اراکین بیسویں صدر کا انتخاب کریں گے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن پریذائیڈنگ افسر کے فرائض سر انجام دیں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سردار یعقوب کے کاغذات نامزدگی جمع کیے گئے ہیں جبکہ سردار خان بہادر مسلم لیگ ن کے صدارتی امیدوار ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 87948
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش