0
Tuesday 11 Aug 2020 08:06

کورونا سے دنیا بھر میں 7 لاکھ 36 ہزار ہلاکتیں

کورونا سے دنیا بھر میں 7 لاکھ 36 ہزار ہلاکتیں
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس دنیا بھر سے 7 لاکھ 36 ہزار جانیں لے گیا۔ امریکا میں اموات ایک لاکھ 65 ہزار سے زیادہ ہو گئیں۔ برازیل میں ایک لاکھ ایک ہزار اور بھارت میں 45 ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ مختلف ممالک میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مختلف اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا کے 2 کروڑ 14 لاکھ مریضوں میں سے 1 کروڑ 29 لاکھ سے زائد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی نے اکتوبر کے آخر تک فٹبال میچز میں شائقین کی آمد پر پابندی لگا دی ہے جبکہ فن لینڈ نے کورونا کے شدید خطرے والے ممالک سے آنے والوں کے لئے کورونا کا ٹیسٹ لازمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب پیرس میں پُرہجوم مقامات پر ماسک پہننے کی پابندی ہے اور خلاف ورزی کرنے والے پر ایک سو پینتیس یورو کا جرمانہ ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 879544
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش