0
Tuesday 11 Aug 2020 23:02

مریم نواز کو گرفتار کرکے کارروائی کرنی چاہیئے، عامر لیاقت

مریم نواز کو گرفتار کرکے کارروائی کرنی چاہیئے، عامر لیاقت
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ 100 فیصد متفق ہوں کہ لیگی کارکنوں کی ہنگامہ آرائی پری پلان تھی، مریم نواز کو گرفتار کرکے کارروائی کرنی چاہیئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مریم نواز کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی سے متعلق بیان میں کہا کہ چوروں، لٹیروں، ڈاکوؤں اور قومی دولت لوٹنے والے شریفوں کو مفت مشورہ ہے، نیب بلائے تو ہجوم جمع کرا کر پتھراؤ کرا دیجیئے، پیشی منسوخ ہوجائے گی، بریانی کی دیگیں زیادہ پکوایئے گا، بعد ازاں محنت کشوں کو کھانا کھلانا ہوگا۔

عامر لیاقت نے سوال کیا کیا کوئی بلٹ پروف گاڑی کے شیشے پتھر سے ٹوٹ سکتے ہیں، مریم نواز نے کہا کہ جب بلایا ہے تو ڈرتے کیوں ہوں، 100 فیصد متفق ہوں کہ لیگی کارکنوں کی ہنگامہ آرائی پری پلان تھی، مریم نواز نے کیلبری فونٹ آنے سے پہلے ہی ایجاد کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا مریم نواز کو گرفتار کرکے کارروائی کرنی چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 879726
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش