0
Thursday 13 Aug 2020 23:52

چترال، ہوٹل کی تیسری منزل کی بالکونی گرنے سے 5 افراد جاں بحق

چترال، ہوٹل کی تیسری منزل کی بالکونی گرنے سے 5 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے دور افتادہ ضلع چترال میں ہوٹل کی تیسری منزل کی بالکونی گرنے سے دو خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق پنجاب کے ضلع قصور نے چار خاندانوں کے بیس افراد سیر و تفریح کے لیے چترال ٹاون میں دریا کے کنارے واقع ترچ میر ہوٹل میں قیام کر رہے تھے۔ مقامی پولیس کے مطابق آج صبح 11 بجے کے قریب پنجاب سے آئے ہوئے سیاح ہوٹل کی تیسری منزل پر بالکونی میں تصور کشی میں مصروف تھے کہ بالکونی کی سیفٹی وال وزن برداشت نہ کرسکنے کی وجہ سے ٹوٹ گئی، جس کے نتیجے میں 16 افراد نیچے گر گئے۔ پولیس کے مطابق ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا جہاں پانچ افراد زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔ جاں بحق ہونے والوں میں راشدہ، فاخرہ، اعجاز، رتبہ اور عمران زیب شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں کی میتیں ایمبولینس کے ذریعے قصور بھجوادی گئیں جبکہ کچھ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کردیا گیا۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کردیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 880110
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش