0
Saturday 15 Aug 2020 11:29

گورنر پنجاب نے پاک سعودیہ تعلقات چٹان سے مضبوط قرار دیدیئے

گورنر پنجاب نے پاک سعودیہ تعلقات چٹان سے مضبوط قرار دیدیئے
اسلام ٹائمز۔ چودھری سرورنے سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات کو چٹان سے مضبوط قراردیدیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ دونوں ممالک کے مثالی تعلقات 22  کروڑ پاکستانیوں کیلئے قابل فخر ہیں، سعودیہ اور پاکستانی عوام کے دل ہمیشہ ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، ہر مشکل وقت میں سعودی عرب پاکستان کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلتا ہے۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے سعودی سفیر نے گورنر ہاوس لاہور میں ملاقات کی۔

سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی اور گورنر پنجاب چودھری سرور نے مختلف امور پر بات چیت کی۔ نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا کہ پاکستان اور سعودیہ کے تعلقات 2 بھائیوں جیسے ہیں، پاکستان کو اپنا گھر سمجھتے ہیں اس کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے ہیں، پاکستان کو پہلے کبھی تنہا چھوڑا نہ آئندہ چھوڑیں گے۔ سعودی سفیر نے لاہور میں راوی کنارے نئے آباد ہونیوالے شہر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 880379
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش