0
Saturday 15 Aug 2020 18:37

بھارت میں پھر ایک دن میں 65 ہزار سے زائد کورونا وائرس کیسز

بھارت میں پھر ایک دن میں 65 ہزار سے زائد کورونا وائرس کیسز
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وباء کی شدت میں اضافہ کے درمیان اس جان لیوا وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار سے زیادہ متاثرین صحتمند ہوئے، جبکہ اس عرصے کے دوران 65 ہزار سے زیادہ نئے افراد اس جان لیوا وباء کی زد میں آچکے ہیں۔ صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57381 افراد وباء سے شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 1808937 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 65002 افراد مہلک وباء کا شکار ہوچکے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2526193 ہوگئی ہے۔ اسی مدت میں 996 افراد کی ہلاکت سے اموات کی مجموعی تعداد 49036 ہوگئی۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 6625 سے بڑھ کر 668220 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 880452
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش