0
Sunday 16 Aug 2020 10:00

متعدد نئے CPEC منصوبوں پر اس سال کام شروع ہو گا، مراد سعید

متعدد نئے CPEC منصوبوں پر اس سال کام شروع ہو گا، مراد سعید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ مواصلات مراد سعید کہتے ہیں کہ سی پیک کے تحت متعدد نئے منصوبوں پر اس سال کام کا آغاز ہو گا۔ اسلام آباد سے جاری کیے گئے ایک بیان میں وفاقی وزیرِ مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ سی پیک پورے علاقے کی معاشی ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ سی پیک کے تحت سکھر حیدرآباد 300 کلومیٹر موٹروے پر ایکنک سے منظوری کے بعد اسی سال کام کا آغاز ہو گا۔ مراد سعید نے کہا کہ ملتان سکھر موٹروے پچھلے سال مکمل کر کے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا تھا، اس سال حویلیاں تا تھاکوٹ روٹ بھی مکمل ہو کر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ژوب کچلاک مغربی روٹ پروکیورمینٹ اسٹیج پر ہے، جس پر اس سال کام کا آغاز ہو گا، جبکہ ہوشاب آواران 146 کلومیٹر روڈ بھی پروکیورمینٹ اسٹیج پر ہے، جو 2 سال میں مکمل ہو گا۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ آواران نل 168 کلومیٹر مغربی روٹ پر کام کا آغاز آئندہ سال مارچ 2021ء میں ہو گا، سوات موٹروے کا دوسرا فیز اسی سال دسمبر میں شروع کیا جائے گا۔ مراد سعید کا یہ بھی کہنا ہے کہ دیر چترال موٹروے کی فزیبلیٹی پر بھی کام شروع ہو گیا ہے، جبکہ سیالکوٹ کھاریاں راولپنڈی موٹروے کی فزیبلیٹی کا آغاز ہو چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 880583
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش