0
Wednesday 19 Aug 2020 03:35

کراچی کے مسائل نمائشی کمیٹیوں سے نہیں بلکہ بااختیار شہری حکومت کے قیام سے حل ہونگے، نعیم الرحمان

کراچی کے مسائل نمائشی کمیٹیوں سے نہیں بلکہ بااختیار شہری حکومت کے قیام سے حل ہونگے، نعیم الرحمان
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل نمائشی کمیٹیوں سے نہیں بلکہ بااختیار شہری حکومت کے قیام سے حل ہوں گے، حکومت اداروں اور اختیارات کی بندر بانٹ کے بجائے شفاف بلدیاتی انتخابات کرائے تا کہ نو منتخب قیادت عوام کے مسائل حل کرسکے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ بااختیار شہری حکومت کے قیام کے لئے مؤثر قانون سازی کی جائے، کراچی کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے مشورے سے کوئی آرڈیننس نافذ کیا جائے، شہر کے انتظامی معاملات کے لئے کسی ایڈمنسٹریٹر کا تقرر یا بلدیاتی نمائندوں کو توسیع نہیں ملنی چاہیئے، اس لئے کراچی کے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشورہ ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کا اتحاد شہر کے مسائل کے حل کے لئے نہیں ہے ، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کراچی میں 30 سال سے مشترکہ حکومت کررہی ہیں، انہوں نے ہی کراچی کے عوام کا استحصال کیا ہے، تینوں جماعتیں کراچی کے مسائل حل کرنے میں ناکام ثابت ہوگئی ہیں، اگر یہ جماعتیں کراچی کے مسائل کے حل کے لئے دیانت داری سے کام کرتیں تو شہر کی آج صورتحال یہ نہ ہوتی، ان جماعتوں کے پاس کراچی کی تعمیر و ترقی کے لئے کوئی پلان نہیں ہے، اس لئے عوام ایسے اتحاد سے کوئی امید نہیں رکھتے۔
خبر کا کوڈ : 881137
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش