0
Saturday 22 Aug 2020 09:58

سوشل میڈیا پر شرپسندی پھیلانے والوں کی پرسنل فائل بنانے کا فیصلہ

سوشل میڈیا پر شرپسندی پھیلانے والوں کی پرسنل فائل بنانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سی سی پی او لاہور کی زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سوشل میڈیا پر نفرت انگیز اور شرپسندی کا مواد اپ لوڈ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے اور پی ٹی اے کے افسران کے درمیان رابطے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی زیر صدارت اجلاس میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شہزادہ سلطان، ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر ونگ ڈی آئی جی عبدالرب، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر، ایس ایس پی آپریشنز لاہور فیصل شہزاد، ایس ایس پی سی ٹی ڈی اور لیگل چیف پی ٹی اے رانا اشفاق نے شرکت کی۔ اجلاس کا بنیادی مقصد محرم الحرام کے دوران سوشل میڈیا کے ذریعے مذہبی منافرت اور انتشار پھیلانے والوں کیخلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لانا تھا۔
 
سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی جانب سے سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے والوں کی نشاندہی کرتے ہوئے پرسنل فائل بنانے کی ہدایت جاری کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ شر انگیز اکاونٹس کی تفصیلات سی ٹی ڈی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سے شئیر کی جائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس، سی ٹی ڈی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے شرپسند عناصر کیخلاف مشترکہ کارروائی کریں گے، سوشل میڈیا پر نفرت انگیز تقاریر اور تصاویر وغیرہ اپ لوڈ کرکے مذہبی احساسات کو مجروح کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 881782
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش