0
Tuesday 25 Aug 2020 00:12

نواز شریف کو واپس لانے کیلئے تمام قانونی راستے استعمال کئے جائیں، وزیراعظم

نواز شریف کو واپس لانے کیلئے تمام قانونی راستے استعمال کئے جائیں، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کے لیے تمام قانونی ذرائع استعمال میں لائے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمنٹ میں حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال میں اپوزیشن کے بیانیہ سے متعلق حکمت عملی پر بات چیت ہوئی، اور پارلیمنٹ میں قانون سازی سے متعلق ترجمانوں کو بریفنگ دی گئی، جبکہ نواز شریف کو وطن واپس لانے سے متعلق اقدامات پر حکومتی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے نوازشریف کی صحت پر سیاست کی، اپوزیشن کا فوکس ملکی مفاد نہیں بلکہ شریف مقدمات سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے، اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، عدالتوں کو مطلوب افراد کو واپس لانا حکومت کی ذمہ داری ہے، نواز شریف کی واپسی کے لیے تمام قانونی ذرائع استعمال میں لائے جائیں۔

اجلاس میں قومی اسمبلی میں ایف اے ٹی ایف قوانین کی منظوری کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمانوں کو ملکی معاشی صورتحال میں بہتری کو مؤثر طور پر اجاگر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ معیشت سے متعلق فیصلوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے، اب پوری توجہ بہتر معاشی اعشاریوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے پر ہے۔
خبر کا کوڈ : 882264
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش