0
Monday 31 Aug 2020 19:03

سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کیخلاف سی ٹی ڈی ایکشن لے گی

سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کیخلاف سی ٹی ڈی ایکشن لے گی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت اور فرقہ واریت پھیلانے والوں کیخلاف شکنجہ سخت کر دیا۔ حکومت نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو کارروائی کے اختیارات سونپ دیئے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں مقدمات درج ہونے لگے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کو فروغ دینے والوں کیخلاف پہلے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کارروائی کرتا تھا، تاہم ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہ کیے جا سکے، سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت کے ہزاروں پیجیز چل رہے تھے۔

پولیس کی جانب سے ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے سی ٹی ڈی کو اختیارات دینے کی استدعا کی گئی، جس کو حکومت نے منظور کر لیا۔ اب سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کیخلاف سی ٹی ڈی انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرے گی۔ سی ٹی ڈی نے حکومتی احکامات کے بعد مقدمات کا اندراج شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پنجاب کابینہ نے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کو روکنے کیلئے سی ٹی ڈی کو اختیارات دینے کی منظوری دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 883438
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش