0
Tuesday 1 Sep 2020 14:24

کوہ سلیمان پر چھوٹے ڈیمز کی تعمیر کیلئے ابتدائی کام شروع کرنیکی منظوری

کوہ سلیمان پر چھوٹے ڈیمز کی تعمیر کیلئے ابتدائی کام شروع کرنیکی منظوری
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے 4 اسمال ڈیمز پر ابتدائی کام شروع کرنے کی منظوری دے دی اور کہا کہ چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے پسماندہ علاقوں میں پینے کا صاف پانی میسر آئے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، جس میں کوہ سلیمان کے پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے چھوٹے ڈیمز بنانے پر غور کیا گیا۔ وزیراعلی ٰ پنجاب نے 4 اسمال ڈیمز پر ابتدائی کام شروع کرنے کی منظوری دے دی اور کہا کہ پانی کے ذخیرے کے لیے چھوٹے ڈیم بنانا وقت کی ضرورت ہے، پنجاب حکومت چھوٹے ڈیمز کے لیے مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کوہ سلیمان کی رود کوہیوں میں ہر سال لاکھوں کیوسک پانی ضائع ہوتا ہے، پانی کو محفوظ بنانے اور استعمال کے لیے اسمال ڈیمز کا منصوبہ اہمیت کا حامل ہے۔ چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے پسماندہ علاقوں میں پینے کا صاف پانی میسر آئے گا، پہلے مرحلے میں 4 اسمال ڈیمز کی تعمیر کے لیے ٹیکنیکل اسٹڈی جاری ہے۔ سیکرٹری آبپاشی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اسمال ڈیمز کی تعمیر کے اہم امور سے آگاہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 883599
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش