1
Tuesday 1 Sep 2020 17:40
اسرائیل-امارات دوستی معاہدہ

اماراتی شاہی حکام حقیقی دشمن سے اُمتِ مسلمہ کی توجہ ہٹانے میں کامیاب نہیں ہو پائینگے، فلسطینی مزاحمتی محاذ

اماراتی شاہی حکام حقیقی دشمن سے اُمتِ مسلمہ کی توجہ ہٹانے میں کامیاب نہیں ہو پائینگے، فلسطینی مزاحمتی محاذ
اسلام ٹائمز۔ اسرائیل-امارات دوستی معاہدے کے 17ویں روز غاصب صیہونی دارالحکومت تل ابیب سے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی پہنچنے والی پہلی صیہونی پرواز پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ فلسطینی مزاحمتی محاذ نے ابوظہبی ایئرپورٹ پر اسرائیلی جہاز کی لینڈنگ کو امارات کی جانب سے امتِ مسلمہ سے خیانت، بےشرمی اور امتِ مسلمہ کے سینے میں خنجر پیوست کرنے کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اماراتی حکام کی جانب سے اٹھائے جانے والے اس اقدام کا مقصد حقیقی دشمن سے امتِ مسلمہ کی توجہ ہٹانا ہے جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ فلسطینی مزاحمتی محاذ نے اپنے بیان میں تمام آزاد اقوام سے مطالبہ کیا وہ اس منحوس گٹھ جوڑ کے خلاف وسیع قیام کرتے ہوئے غاصب صیہونیوں کے ساتھ دوستیاں بڑھانے والوں کے خلاف اپنی صدائے احتجاج بلند کریں۔

فلسطینی مزاحمتی محاذ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں غاصب صیہونیوں کے ساتھ دوستی کو اماراتی حکام کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ قرار دیتے ہوئے تاکید کی گئی ہے کہ یہ شرمناک اقدام اس صیہونی دشمن کے حوالے سے اٹھایا گیا ہے جس نے نہ صرف فلسطین کی وسیع سرزمین سمیت اس کے مقدس مقامات کو بھی غصب کر رکھا ہے بلکہ اس سرزمین پر آباد (فلسطینی) قوم سمیت تمام عرب اقوام کے خلاف متعدد قتل عام بھی روا رکھے ہیں۔ فلسطینی ای مجلے فلسطین الیوم کے مطابق فلسطینی مزاحمتی محاذ نے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اماراتی دارالحکومت میں صیہونی پرواز کی لینڈنگ؛ امتِ مسلمہ، عرب دنیا، اس کی تاریخ اور شہداء کے پاک خون سے غداری ہے۔
خبر کا کوڈ : 883644
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش