0
Wednesday 2 Sep 2020 09:46

بیرسٹر سلطان محمود کی سید فخر امام سے ملاقات

بیرسٹر سلطان محمود کی سید فخر امام سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ سید فخر امام سے آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزادکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر سید فخر امام نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور ہم سب آزادکشمیر کی خوشحالی اور تعمیروترقی کیلئے بھرپور دلچسپی رکھتے ہیں اسی لئے آبپاشی، واٹر کنٹرول کیلئے پاکستان کے تمام صوبوں سے بڑھ کر آزادکشمیر کو فنڈز مہیا کر رہے ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ اس میں اضافہ بھی کریں گے۔ آزادکشمیر ایک خوبصورت علاقہ ہے اور اس لئے وزیراعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ اسے مزید خوبصورت بنایا جائے تاکہ وہاں پر سیاحت بھی فروغ پا سکے اور لوگوں کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل ہو سکیں۔

اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے سید فخر امام کو آزادکشمیر میں آبپاشی اور پانی سے متعلقہ ضروریات سے آگاہ کیا تاکہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی بھی میسر آ سکے اور بنجر زمین بھی زرخیز ہو سکے۔ جن علاقوں میں پانی نہیں پہنچ پا رہا وہاں پر پانی پہنچانے کے لئے نالے وغیرہ بنائے جا سکیں تاکہ آزادکشمیر میں زراعت کے شعبے میں بھی بہتری لائی جا سکے۔ اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو بتایا گیا کہ آزادکشمیر کے لئے 1165 نالیاں،600 تالاب اور کھالے واٹر ٹینک بنانے کے لئے دو ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ میرپور ڈویڑن میں لینڈ لیول کے لئے 150 واٹر ٹینک اور 150 سولر سسٹم، جبکہ مویشیوں کے لئے بیج دوسو ایکٹر لیز رلیول یونٹس کے لئے 133 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ میرپور میں 40 واٹر کورٹس، دو سو ایکٹر زمین کے لئے ایک ہزار فروٹ پلانٹس بھی مہیا کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 883746
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش