2
Wednesday 2 Sep 2020 23:02

فلسطین، مغربی کنارے میں مزاحمتی کارروائی، 1 فلسطینی اور 2 صیہونی زخمی

فلسطین، مغربی کنارے میں مزاحمتی کارروائی، 1 فلسطینی اور 2 صیہونی زخمی
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے ٹیلیویژن چینل 12 نے اطلاع دی ہے کہ ایک فلسطینی جوان نے مغربی کنارے کے شہر نابلس میں واقع سرحدی گزرگاہ زعترہ کے قریب اپنی گاڑی 2 صیہونی فوجیوں پر چڑھا دی جس کے باعث وہ دونوں زخمی ہو گئے ہیں۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی سماء کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے گاڑی پر سوار فلسطینی شہری پر اندھادھند فائرنگ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا ہے۔ صیہونی اخبار معاریو نے بھی اس حوالے سے لکھا ہے کہ فلسطینی نوجوان صیہونی فوجیوں پر اپنی گاڑی چڑھانے کے بعد اپنی گاڑی سے نیچے اتر کر چاقو کے ذریعے ایک اسرائیلی فوجی پر حملہ کرنا چاہتا تھا کہ دوسرے اسرائیلی فوجی نے اسے اپنی گولیوں کا نشانہ بنا لیا۔ اس رپورٹ کے مطابق ہونے والی مزاحمتی کارروائی میں 1 فلسطینی جوان اور 2 صیہونی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 883914
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش