0
Friday 4 Sep 2020 20:52

کراچی کے انفرا اسٹرکچر کو ٹھیک کرنے میں کتنے ارب ڈالر درکار ہیں؟

کراچی کے انفرا اسٹرکچر کو ٹھیک کرنے میں کتنے ارب ڈالر درکار ہیں؟
اسلام ٹائمز۔ ورلڈ بینک کنٹری ڈائریکٹر پاکستان کا کہنا ہے کہ کراچی کے انفراسٹرکچر کے لئے 9 سے 10 ارب ڈالر لگیں گے۔ ان کے مطابق 10 سال کی مد کے قرضے سے کراچی کے ٹرانسپورٹ، سیورج، پانی اور سولڈ ویسٹ کے مسائل ہوسکیں گے۔ ورلڈ بینک نے سال 2018ء میں کراچی پر ایک تفصیلی رپورٹ جاری کی تھی۔ 2018ء کی رپورٹ کے مطابق کراچی کو زندگی گزارنے کے قابل شہر بنانے کے لئے 10 ارب ڈالرز کا خرچہ آئے گا۔ کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ کچرے اور آلودگی کی وجہ سے کراچی کا شمار جنوبی ایشیا کے پانچویں گندے ترین اور آلودہ شہر میں ہونے لگا ہے۔

ورلڈ بینک نے 2018ء میں ایک رپورٹ میں کراچی کے مسائل پر خطرے کی گھنٹی بجا دی تھی۔ ورلڈ بینک نے صاف کہہ دیا تھا کہ کراچی کو ٹرانسپورٹ، ٹوٹی پھوٹی سڑکوں، پانی کی فراہمی اور نکاسی، کچرے، تجاوزات، بڑھتی آبادی اور آلودگی کے مسائل کا سامنا ہے، کراچی کو زندگی گزارنے کے قابل شہر بنانے کے لئے 10 ارب ڈالرز کا خرچہ آئے گا، جس کی تکمیل میں 10 سال کا عرصہ لگے گا۔
خبر کا کوڈ : 884288
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش