0
Sunday 6 Sep 2020 23:12

ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژن کے اضلاع کے فنڈز اب اپر پنجاب میں شفٹ نہیں ہو سکیں گے، شاہ محمود قریشی 

ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژن کے اضلاع کے فنڈز اب اپر پنجاب میں شفٹ نہیں ہو سکیں گے، شاہ محمود قریشی 
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبے کے حوالے سے اتنی بڑی تبدیلی ہوئی ہے جس کا ابھی لوگوں کو اندازہ نہیں، پنجاب کے سابق ادوار میں جنوبی پنجاب کے اضلاع کے فنڈز شفٹ کر دیے جاتے تھے جس سے نہ صرف ایک سال میں مکمل ہونے والے منصوبے دس دس سالوں میں مکمل ہوتے تھے جس سے نہ صرف ان منصوبوں کی لاگت بہت بڑھ جاتی تھی بلکہ عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، مگر اب پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں جنوبی پنجاب کی4 کروڑ آبادی کے 13 اضلاع کے لیے علیحدہ اے ڈی پی پرنٹ ہوگی۔ ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژن کے اضلاع کے فنڈز اب اپر پنجاب میں شفٹ نہیں ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگلا مرحلہ ملتان میں سول سیکرٹریٹ کا قیام ہے، جنوبی پنجاب کے سیکرٹریوں کے لیے سرکٹ ہاوس میں عارضی دفاتر قائم کیے جا رہے ہیں، مستقل سیکریٹریٹ کے لئے جوڈیشل کمپلیکس کے قریب سینکڑوں کنال سرکاری اراضی کے حصول کا کیس موو کر دیا گیا ہے۔ پہلے ہم منصوبوں کے کیسز کی منظوری اور فنڈز کے حصول کے لیے لاہور جاتے تھے آج اللہ کے فضل و کرم سے پورے جنوبی پنجاب کا فیصلہ ملتان بیٹھے ہوا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے منشور میں جو وعدہ کیا تھا اس کو عملی جامہ پہنانا شروع کر دیا ہے، جنوبی پنجاب صوبے کی تکمیل کیلئے اختیارات کی منتقلی، سیکرٹریٹ کے قیام، افسران کی تعیناتی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، 16 محکمے منتقل ہورہے ہیں جن کے سیکرٹری ملتان اور بہاولپور میں بیٹھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 884686
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش