0
Thursday 17 Sep 2020 15:25

لاہور، پنجاب یونیورسٹی کھلنے کے دوسرے روز ہی احتجاج شروع ہو گیا

لاہور، پنجاب یونیورسٹی کھلنے کے دوسرے روز ہی احتجاج شروع ہو گیا
اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی کے گیٹ نمبر ایک پر طلبہ و طالبات کا احتجاجی مظاہرہ، یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ بلوچستان اور فاٹا کے سکالر شپ بحال کرے، 2017 میں یونیورسٹی انتظامیہ نے 194 طالب علموں پر سیون اے ٹی اے کے تحت مقدمہ درج کروایا تھا اُسے ختم کیا جائے، یونیورسٹی کھل گئی، مگر یونیورسٹی انتظامیہ نے ہوسٹلز نہیں کھولے، فوری طور پر تمام ہاسٹلزکھولے جائیں۔
 
مظاہرین کا کہنا تھا کہ لاء اور فارمیسی کے امتحانات قبل از وقت لئے جا رہے ہیں جو منظور نہیں، طلبہ ان امتحانات کیلئے تیاری بھی نہیں کر سکے۔ اس موقع پر مظاہرین نے یونیورسٹی کی جانب سے شروع کی گئی آن کلاسز کے بائیکاٹ کے نعرے بھی لگائے۔ احتجاج کے باعث پولیس کی بھاری نفری بھی پنجاب یونیورسٹی کے باہرموجود رہی۔
خبر کا کوڈ : 886803
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش