0
Thursday 17 Sep 2020 19:00

وزیراعلیٰ پنجاب کا ملتان میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بنانے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا ملتان میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بنانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کے رہنے والوں کو کام کے سلسلے میں لاہور نہیں آنا پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملتان میں متی تل روڈ پر جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بنانے کا اعلان کیا ہے، جو 500 کنال اراضی پر محیط ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے رہنے والوں کو کام کے سلسلے میں لاہور نہیں آنا پڑے گا، جنوبی پنجاب کے رہائشیوں کے مسائل مقامی سطح پر حل ہوں گے۔ عثمان بزدار نے ملتان جم خانہ بنانے کی بھی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نشتر اسپتال 2 کے پہلے فیز کو جلد آپریشنل کیا جائے، پہلا مرحلہ 500 بستروں کے اسپتال کا ہے، لاگت 5 ارب ہے، عثمان بزدار نے نشتر اسپتال ٹو کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔

بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکٹ ہاؤس ملتان میں پارلیمنٹرینز اور دیگر سے ملاقات کی اور منتخب نمائندوں کے حلقوں کے مسائل سنے۔ سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سابق دور میں جنوبی پنجاب کے عوام غربت کی چکی میں پستے رہے، سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کو ترقی کے نام پر دھوکا دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کو اس کی ترقی کا حق واپس دے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 886824
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش