0
Friday 18 Sep 2020 23:25

پاک چین سرحد کو 31 دسمبر تک کھولنے کی سفارش

پاک چین سرحد کو 31 دسمبر تک کھولنے کی سفارش
اسلام ٹائمز۔ وزارت خارجہ نے چینی حکومت سے پاک چین سرحد کو 31 دسمبر تک کھولنے کی سفارش کی ہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے چینی سفارتخانے کو لکھے گئے ایک لیٹر میں کہا گیا ہے کہ پاک چین سرحد کو عارضی طور پر بارہ روز کیلئے کھول دیا گیا تھا تاہم حکومت پاکستان کی تجویز ہے کہ سرحد کو 31 دسمبر تک کھولا جائے۔ خط میں یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ چائنا سے آنے والے کنٹینر خنجراب بارڈر پر ان لوڈ ہونے کی بجائے سوست ڈرائی پورٹ پر ان لوڈ کیا جائے۔ خط میں چینی سفارتخانے سے درخواست کی گئی ہے کہ 31 دسمبر تک سرحد کھولنے اور کنٹینرز کو سوست ڈرائی پوسٹ تک آنے کی اجازت دینے کی تجویز اعلیٰ چینی حکام کے سامنے رکھی جائے تاکہ اس سلسلے میں مزید پیشرفت ممکن ہو سکے۔ اس سے پہلے پاک چین سرحد کو 30ستمبر تک کھولا دیا گیا تھا

دوسری جانب گلگت بلتستان امپورٹرز اینڈ ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن نے اس فیصلے کو ناکافی قرار دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ایک خط لکھا تھا جس میں درخواست کی گئی تھی کہ پاک چین سرحد کو 31 دسمبر تک کھولا جائے کیونکہ صرف بارہ دنوں میں چین میں پھنسے تمام کنٹینرز کو بھی پاکستان نہیں لایا جا سکتا۔ خط میں مزید کہا گیا تھا کہ کرونا وائرس کے آغاز سے اب تک پاک چین سرحد بند ہے جس کی وجہ سے گلگت بلتستان کے سینکڑوں تاجر دیوالیہ ہو چکے ہیں اور ساتھ ہی پاک چین تجارت سے وابستہ ہزاروں لوگ بیروزگار ہو چکے ہیں۔ اس وقت چین نے تاجکستان اور کرغزستان سرحد کو کھول دیا ہے جہاں تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں۔ پاک چین سرحد کو بھی خصوصی ایس او پیز کے تحت کھولا جا سکتا ہے کیونکہ ملک میں کرونا کا زور ٹوٹ چکا ہے۔ چین میں گلگت بلتستان کے تاجروں کے کروڑوں مالیت کا سامان بھی پھنسا ہوا ہے، بارڈ ر بند ہونے سے تاجروں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ امپورٹرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے خط کے بعد وزارت خارجہ نے چینی سفارتخانے کو خط لکھ کر بارڈ کو 31دسمبر تک کھولنے کی سفارش کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 887051
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش