0
Saturday 19 Sep 2020 12:12

مریم نواز اے پی سی میں شرکت کریں گی، مریم اورنگزیب

مریم نواز اے پی سی میں شرکت کریں گی، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) نے اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی ) میں شرکت کے لیے وفد کے نام فائنل کر لیے ہیں، مریم نواز بھی (ن) لیگ کے وفد کا حصہ ہوں گی۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کے مطابق اے پی سی میں شرکت کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے وفد میں صدر محمد شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف، احسن اقبال، سردار ایاز صادق، پرویز رشید، مریم نواز، خواجہ سعد رفیق، رانا ثنااللہ، امیر مقام اور وہ خود شامل ہوں گی۔ گزشتہ روز اے پی سی کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیّر بخاری نے میڈیا کو بتایا کہ اپوزیشن جماعتوں کو بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے دعوت نامے بھجوا دیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی جاب سے وفود کے نام بھی موصول ہو گئے ہیں اور اے پی سی کے ایجنڈے کو حتمی شکل دے دی ہے۔

نیّر بخاری کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کی طرف سے وفد میں پارٹی صدر شہباز شریف، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، خواجہ آصف، ایاز صادق اور مریم اورنگزیب شامل ہیں۔ پی پی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے وفد میں مولانا فضل الرحمٰن، اکرم درانی اور مولانا عبدالغفور حیدری اے پی سی میں شریک ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دیگر اپوزیشن جماعتوں نے بھی اپنے وفود کے نام ارسال کر دیے ہیں۔ نیّر بخاری نے کہا کہ پارٹی وفود میں تبدیلی اپوزیشن جماعتوں کی اپنی صوابدید ہے، ناموں کی تبدیلی کا فیصلہ ان کا اپنا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 887136
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش