0
Saturday 19 Sep 2020 23:42

لندن میں زیر علاج ہوں، جے آئی ٹی میں پیش نہیں ہوسکتا، جہانگیر ترین

لندن میں زیر علاج ہوں، جے آئی ٹی میں پیش نہیں ہوسکتا، جہانگیر ترین
اسلام ٹائمز۔ شوگر ملز کیس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے طلبی پر جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ لندن میں زیر علاج ہونے کی وجہ سے جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوسکتا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنماء جہانگیر ترین 15 ارب روپے کے کارپوریٹ فراڈ کیس میں خود پیش نہیں ہوئے البتہ  ایف آئی اے کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو جواب جمع کروادیا ہے۔ اپنے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے  کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے ذاتی طور پر پیش نہیں ہوسکتا، میں اس وقت لندن میں زیرعلاج ہوں اور ان سوالات کے جواب کیلئے مناسب وقت درکار ہے۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ وقت دیا جائے تاکہ تمام سوالات کا جواب مطلوب دستاویزات کے ساتھ دے سکوں۔
خبر کا کوڈ : 887299
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش