0
Sunday 20 Sep 2020 09:24

موٹروے زیادتی کیس، ملزم کی گرفتاری کیلئے 8 چھاپہ مار ٹیمیں مامور

موٹروے زیادتی کیس، ملزم کی گرفتاری کیلئے 8 چھاپہ مار ٹیمیں مامور
اسلام ٹائمز۔ چئیرمین سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم لاہور سیالکوٹ موٹروے زیادتی کیس شہزادہ سلطان کا کہنا ہے کہ موٹروے زیادتی کیس میں پنجاب پولیس اپنی کاوشوں سے ایک مرکزی ملزم شفقت کو گرفتار کر چکی ہے جبکہ دوسرے ملزم عابد کی گرفتاری کیلئے پنجاب کے متعدد اضلاع میں پولیس کی ٹیمیں موجود ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ ملزم عابد کی گرفتاری کیلئے پنجاب پولیس اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے، اس مقصد کیلئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کی سربراہی میں ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی ہے، جس میں سی ٹی ڈی پنجاب اور سپیشل برانچ پنجاب کے سینئر افسران بھی شامل ہیں۔
 
انہوں نے بتایا کہ اس وقت 8 چھاپہ مار ٹیمیں اس کام پر مامور ہیں، جن میں سی آئی اے لاہور کے افسران اور سی ٹی ڈی پنجاب کے افسران بھی  شامل ہیں۔ ان کے علاوہ سپیشل برانچ کی خفیہ ٹیمیں بھی سراغ لگانے میں مصروف ہیں۔
 
شہزادہ سلطان کا کہنا تھا کہ ان ٹیموں کے علاوہ تمام اضلاع میں ریپڈ رسپانس ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی جگہ ملزم کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر مؤثر ایکشن کیا جا سکے۔ ملزم اس وقت اپنی گرفتاری سے بچنے کیلئے سر توڑ کوشش کر رہا ہے مگر پکڑا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک کی تفتیش میں اس جرم میں صرف دو ملزمان ملوث پائے گئے ہیں جن میں ایک گرفتار ہو چکا ہے۔ شہزادہ سلطان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ مقدمہ کی تفتیش کو صحیح خطوط پر آگے بڑھانے کیلئے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے پراسیکیوٹرز پر مشتمل سپیشل ٹیم اس کیس کیلئے مامور کی ہے جو اس کیس کے تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 887323
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش