0
Tuesday 22 Sep 2020 20:17

پاک فوج ابھرتے ہوئے چیلنجوں اور علاقائی خطرات سے نمٹنےکیلئے تیار ہے، آرمی چیف

پاک فوج ابھرتے ہوئے چیلنجوں اور علاقائی خطرات سے نمٹنےکیلئے تیار ہے، آرمی چیف
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سلامتی، خود مختاری اور سالمیت کے خلاف کسی بھی خطرے کا مؤثر جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جہلم کے قریب فائرنگ رینج کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چینی ساختہ ٹینک وی ٹی 4 کے جنگی مہارت کا مشاہدہ کیا اور ٹینک کی جنگی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج ابھرتے ہوئے چیلنجوں اور علاقائی خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار ہے، ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجوں کی طرف پوری طرح توجہ مرکوز ہے، پاکستان کی سلامتی،خود مختاری اور سالمیت کے خلاف کسی بھی خطرے کا مؤثر جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطاب آرمی چیف نے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا، جدید جنگی چیلنجز سے متعلق جوانوں کی اعلیٰ تربیت کے معیار کو بھی سراہا۔
خبر کا کوڈ : 887798
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش