0
Tuesday 22 Sep 2020 21:42

بلدیاتی انتخابات، جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کی سیاسی و انتخابی کمیٹی کا اجلاس

بلدیاتی انتخابات، جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کی سیاسی و انتخابی کمیٹی کا اجلاس
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کی سیاسی و انتخابی کمیٹی کا اجلاس صدر کمیٹی و ممبر صوبائی اسمبلی عنایت اللہ خان کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینٹر مشتاق احمد خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالواسع، سیکرٹری سیاسی کمیٹی حمد اللہ جان بڈھنی اور صوبے کے تمام اضلاع کے سیاسی و انتخابی کمیٹی کے صدور نے شرکت کی اور آنے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیاسی اور انتخابی شعبے کو گراس روٹ لیول تک منظم کیا جائے گا۔ ویلج کونسل کی سطح تک خواتین اور نوجوانوں کی تنظمیوں کو مزید فعال بنائیں گے۔ ہر وویلج کونسل میں شمولیتی جلسے ہوں گے، جس کے لیے کلینڈر بنایا جائے گا۔ وویلج کونسل کی سطح پر بااثر افراد کو جماعت اسلامی میں شامل کر کے ان کے لیے تربیتی پروگرامات تشکیل دیے جائیں گے۔ ہر مہینے سیاسی و انتخابی کمیٹیوں کے جائزے کے لیے اجلاس ہوگا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ موجودہ حکومت تاریک کی ناکام ترین اور نااہل حکومت ہے ملک میں مہنگائی کی سونامی ہے۔ خارجہ پالیسی پر پاکستان تنہائی کا شکار ہے اور پی ٹی آئی نے ملک کو شدید اندرونی اور بیرونی بحرانوں سے دوچار کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات سے بھاگ رہی ہے۔ بلدیاتی انتخابات عوام کا بنیادی اور دستوری حق ہے۔ الیکشن کمیشن فوری طور پر صوبے میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کرے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات ہمیشہ سے جماعت اسلامی کے لیے امید کی وجہ رہی ہے اور جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں ہمیشہ بڑی کامیابیاں حاصل کرتی رہی ہے، جس کی بنیادی وجہ یہ ہوتی ہے کہ اس میں اسٹبلشمنیٹ، اے ٹی ایمز مشین، روپے کی ریل پیل اور دھاندلی کے امکانات نہیں ہوتے اور خالص عوام کے ووٹوں سے کامیابی ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے بلدیاتی انتخابات کے لیے دو رٹ دائر کر رکھی ہیں جس کے نتیجے میں جلد بلدیاتی انتخابات ہوں گے اور حکومت کو بلدیاتی انتخابات سے بھاگنے کا موقع نہیں ملے گا۔
خبر کا کوڈ : 887812
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش