0
Wednesday 23 Sep 2020 23:50

آرمی چیف سے مسلم لیگ (ن) کے محمد زبیر نے 2 ملاقاتیں کیں، ترجمان پاک فوج

آرمی چیف سے مسلم لیگ (ن) کے محمد زبیر نے 2 ملاقاتیں کیں، ترجمان پاک فوج
اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے آرمی چیف سے 2 ملاقاتیں کی ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی عسکری قیادت سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے 2 ملاقاتیں کیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے دونوں ملاقاتیں محمد زبیر کی درخواست پر ہوئیں اور یہ ملاقاتیں مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز سے متعلق تھیں۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے، پہلی ملاقات اگست کے آخری ہفتے اور دوسری ملاقات 7 ستمبر کو ہوئی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ ان باتوں سے فوج کو دور رکھا جائے، قانونی مسائل عدالتوں، سیاسی مسائل پارلیمنٹ میں حل ہوں گے۔ واضح رہے وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے عسکری قیادت سے 2 ملاقاتیں کی ہیں تاہم مریم نواز نے آج صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوازشریف کے کسی نمائندے نے آرمی چیف سے ملاقات نہیں کی۔
خبر کا کوڈ : 888038
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش