0
Friday 25 Sep 2020 23:55

اسد اللہ ایڈووکیٹ (ق) لیگ گلگت کے صدر مقرر

اسد اللہ ایڈووکیٹ (ق) لیگ گلگت کے صدر مقرر
اسلام ٹائمز۔ گلگت میں مسلم لیگ (ق) کی تنظیم سازی مکمل ہوگئی۔ پارٹی کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسداللہ خان ایڈووکیٹ کو ڈسٹرکٹ گلگت کا صدر جبکہ دلفراز خان سینیئر نائب صدر، مقبول ولی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، رضوان اللہ کو نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔ عبد الرحیم کو دیامر کا نائب صدر، وزیر اسحاق کو بلتستان کا نائب صدر، راجہ فخر عالم غذر، مظفر غازی گلگت کے نائب صدر ہوں گے۔ توقیر شاہ ایڈووکیٹ کو گلگت کا سیکرٹری اطلاعات جبکہ فقیر حسین کو سیکرٹری فنانس مقرر کیا گیا ہے۔ قاف لیگ نے الیکشن کیلئے ایڈوائزری کمیٹی بھی بنا دی ہے، جس میں جسٹس ریٹائرڈ طاہر علی شاہ، جسٹس ریٹائرڈ مظفر علی، ڈاکٹر بختاور شاہ، غلام عباس، حافظ حسین احمد اور عاشق حسین کو شامل کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 888444
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش