0
Monday 28 Sep 2020 23:00

موقع پرست سیاستدانوں نے پاکستان کی غریب عوام کی زندگی اجیرن بناکر رکھ دی ہے، چوہدری اطہر عزیز

موقع پرست سیاستدانوں نے پاکستان کی غریب عوام کی زندگی اجیرن بناکر رکھ دی ہے، چوہدری اطہر عزیز
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ضلع ملتان کے جنرل سیکرٹری چوہدری اطہر عزیز ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا بدقسمتی یہ ہے کہ ملک پر مسلط طبقہ جاگیرداروں نے اس ملک میں وراثتی جاگیر بناکر اسلامی نظام اور قرآن و سنت کی حاکمیت سے دور کردیا، موقع پرست سیاستدانوں نے بلیک میلنگ، ملاوٹ مافیا نے پاکستان کی غریب عوام کی زندگی اجیرن بناکر رکھ دی ہے، جماعت اسلامی ہی ایک ایسی جماعت ہے جو قرآن و سنت اور اللہ کی زمین پر اللہ کی حاکمیت قائم کرنے کیلئے میدان عمل میں ہے، قیام اسلام کی جدوجہد پر گامزن ہے تاکہ ملک میں غریب بیماری اور لاچاری سے نجات حاصل کر سکیں، اس ملک میں غریب عوام کی اکثریت ہے انہیں چاہئے کہ وہ ملک میں اسلامی نظام کے قیام کیلئے جماعت اسلامی کے دست بازو بن کر اس کا ساتھ دیں تاکہ ملک میں اللہ تعالی کی حاکمیت کا راج ہوسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی لیبر ونگ ضلع ملتان کے زیراہتمام جے آئی رکشہ لیبر ضلع ملتان کے نومنتخب عہدیداران کی حلف وفاداری تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں جماعت اسلامی لیبرونگ ضلع ملتان کے صدر حافظ عبدالرحمن، سرپرست شہزادہ بابر مان اور نومنتخب صدر رکشہ لیبر رانا مہر عاشق حسین سیال نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 889009
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش