0
Tuesday 29 Sep 2020 21:22

مشال خان قتل کیس، پشاور ہائیکورٹ نے اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا

مشال خان قتل کیس، پشاور ہائیکورٹ نے اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے طالب علم مشال خان قتل کیس سے متعلق انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت اور مشال کے والد نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کی تھیں۔ ملزمان کی جانب سے بھی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپلیں دائر کی گئی تھیں۔ کیس کی سماعت جسٹس لال جان خٹک اور جسٹس سید عتیق شاہ نے کی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ خیال رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے مشال خان کیس میں ایک ملزم کو سزائے موت اور 4 کو عمر قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔ اس سے قبل سال فروری 2018ء میں عدالت نے مشال خان قتل کیس میں 25 ملزمان کی سزائیں معطل کر دی تھیں۔ پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ میں کیس سے متعلق سزاؤں کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی تھی جس کے بعد یہ فیصلہ دیا گیا تھا۔ انسداد دہشت گردی عدالت ایبٹ آباد نے مشال خان قتل کیس میں 25 ملزمان کو 4، 4 سال قید کی سزائیں دی تھیں، تاہم ملزمان نے اپنی سزاؤں کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ بھی مردان میں عبدالولی خان یونیورسٹی کے طالب علم مشال خان کے قتل پر لئے گئے ازخود نوٹس کیس کو نمٹا چکی ہے۔ سپریم کورٹ کے مطابق ملزم کو ٹرائل کورٹ سے سزا ہوچکی ہے، جس کے بعد ازخود نوٹس کو مزید چلانے کی ضرورت نہیں بنتی۔
خبر کا کوڈ : 889200
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش