0
Thursday 1 Oct 2020 20:19

عراق، اربیل میں واقع امریکی فوجی اڈے پر نامعلوم راکٹ حملہ

عراق، اربیل میں واقع امریکی فوجی اڈے پر نامعلوم راکٹ حملہ
اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا کے مطابق گذشتہ شب عراقی شہر اربیل کے ہوائی اڈے کے قریب واقع امریکی فوجی اڈے پر کئی ایک راکٹ فائر کئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اربیل میں واقع امریکی فوجی اڈے پر گرنے والے نامعلوم راکٹوں کی تعداد 3 تھی جبکہ مقامی لوگوں کا کہنا ہے اربیل ایئرپورٹ کے نزدیک واقع امریکی فوجی اڈے سے رات کے وقت کئی ایک دھماکوں کی آواز سنی گئیں جو دراصل امریکی فوجی اڈے پر گرنے والے نامعلوم راکٹوں کے باعث تھیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق عراقی فوجی اڈے پر نامعلوم راکٹ گرنے کے بعد امریکی فوجی ہیلی کاپٹرز نے علاقے پر پروازیں شروع کر دیں جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پروازیں اس حملے میں زخمی ہونے والے فوجیوں کو طبی مراکز تک پہنچانے کے لئے انجام دی گئی ہیں تاہم عراقی و امریکی حکومت کی جانب سے اس وقوعے پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی اڈے پر نامعلوم راکٹ گرنے کے ساتھ ہی وہاں خطرے کے الارم بجنے لگے جس پر امریکی فوجیوں نے کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچنے کے لئے زیرزمین پناہگاہوں کا رخ کر لیا۔ واضح رہے کہ امریکہ نے عوامی مزاحمت کے خوف سے بغداد کے اندر موجود اپنے سفارتی عملے و فوجی اہلکاروں کو اربیل منتقل کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 889603
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش