0
Tuesday 2 Aug 2011 20:32

وزیر قانون "قانون" کی الف بے سے بھی واقف نہیں ہے، امجد حسین ایڈووکیٹ

وزیر قانون "قانون" کی الف بے سے بھی واقف نہیں ہے، امجد حسین ایڈووکیٹ
گلگت:اسلام ٹائمز۔ ممتاز قانون دان و ممبر گلگت بلتستان کونسل امجد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سب سے بڑے قوم پرست وزیراعلٰی سید مہدی شاہ، نے جس طرح آئی جی پولیس حسین اصغر کے حوالے سے عوام کے جذبات کی صحیح ترجمانی کی ہے جبکہ اس مسئلے پر اپنے آپ کو قوم پرست کہنے والوں نے بالکل خاموشی اختیار کر کے یہ ثابت کر دیا کہ وہ قوم پرستی کے نام پر عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ سول سکریٹریٹ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر شکیل قانون کی الف ب سے واقف نہیں ہیں ان کی وکالت کی ڈگری بھی مشکوک ہے، صوبائی وزیر قانون نے مہدی شاہ کے جرات مندانہ موقف کی مخالفت کر کے یہ ثابت کر دیا کہ موصوف وزیر قانون بننے کے اہل نہیں ہیں۔ امجد ایڈووکیٹ نے کہا کہ سلف گورننس آڈر 2009ء کے تحت چیف منسٹر کی رضامندی کے بغیر آئی جی پولیس کا تبادلہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسان ایڈووکیٹ ن لیگ کے آلہ کار بن چکے ہیں، موصوف آج تک قوم پرست ہونے کا دعویٰ کرتے رہے ہیں، لیکن آج ان کی قوم پرستی کی حقیقت قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے، وزیراعلٰی سید مہدی شاہ نے آئی جی کو واپس بھیجنے سے انکار کر کے کوئی غلط فیصلہ نہیں کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 88966
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش