0
Sunday 4 Oct 2020 10:20

ٹرمپ کیلئے اگلے 24 گھنٹے اہم ہیں، وائٹ ہاؤس

ٹرمپ کیلئے اگلے 24 گھنٹے اہم ہیں، وائٹ ہاؤس
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس میں مبتلا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طبیعت سے متعلق وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے آئندہ چوبیس گھنٹے انتہائی اہم ہوں گے۔ وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف مارک میڈوز کے مطابق صدر پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران انتہائی تشویشناک صورتحال سے گزرے تاہم یہ واضح نہیں کہ صدر کی طبیعت مکمل بحال ہونے میں کتنا وقت لگے گا۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہسپتال سے ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں تاہم کورونا سے ریکوری کے لیے آئندہ چند روز اصل امتحان ہے۔ ویڈیو بیان میں صدر ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ وہ جلد انتخابی مہم میں واپس آئیں گے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو ہفتہ کو بخار نہیں تھا، انہیں ریمڈیسویر دوا بھی دی گئی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کو جمعہ کو ہسپتال منتقل کرنے سے پہلے آکسیجن لگانا پڑی تھی۔
خبر کا کوڈ : 890045
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش