0
Sunday 4 Oct 2020 11:02

ریلوے اراضی کو لیز پر دینے سے متعلق سعد رفیق کیخلاف انکوائری بند کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، نیب

ریلوے اراضی کو لیز پر دینے سے متعلق سعد رفیق کیخلاف انکوائری بند کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، نیب
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے خلاف انکوائری بند کرنے سے متعلق وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیگی رہنما کےخلاف کوئی انکوائری بند نہیں کی گئی۔ ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ ریلوے اراضی کو لیز پر دینے سے متعلق انکوائری بند کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ ڈی جی نیب نے خواجہ سعد رفیق کے خلاف ریلوے اراضی لیز پر دینے کی انکوائری بند کرنے کی سفارشات حتمی منظوری کے لیے چیئرمین نیب کو بھیج دیں۔ نیب کے مطابق خواجہ سعد رفیق پر ریلوے کی زمین من پسند افراد کو سستے داموں لیز پر دینے کا الزام تھا اور شکایت کنندہ نے کہا تھا کہ خواجہ سعد رفیق نے لاہور والٹن روڈ اور یو ای ٹی پر اراضی 33 سال کے لیے لیز پر دلوائی۔ سعد رفیق نے ریڈمکو کے ذریعے یہ زمین من پسند کنٹریکٹرز کو فائدہ پہنچانے کے لیے دی۔ نیب ذرائع کے مطابق ریلوے نے جس کمپنی کو زمین لیز پر دی تھی انہوں سے سب سے زیادہ بولی لگائی اور خواجہ سعد رفیق پر جو الزام لگایا گیا کہ من پسند افراد کو زمین ٹھیکے پر دی وہ ثابت نہیں ہوتا۔ ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق پر الزام تھا کہ 12 پلاٹس پاکستان کے مختلف ضلعوں میں آئل کی کمپنیوں کو دیے گیے۔
خبر کا کوڈ : 890054
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش