0
Sunday 4 Oct 2020 17:32

ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینے والے عناصر قومی مجرم ہیں، پیر نورالحق قادری

ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینے والے عناصر قومی مجرم ہیں، پیر نورالحق قادری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے مفتی محمد نعیم مرحوم کی ملی، قومی اور تعلیمی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفتی نعیم نے ملک میں فرقہ وارانہ اختلافات میں کمی اور مذہبی ہم آہنگی کے لئے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا، ان کا کردار قابل تحسین ہے، پیغام پاکستان مسودے کو تیار کرنے میں بھی ان کی خدمات گراں قدر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ بنوریہ عالمیہ کراچی میں مفتی محمد نعیم کے انتقال پر ان کے فرزند اور جامعہ کے مہتمم مفتی نعمان نعیم، مولانا فرحان نعیم اور دیگر اساتذہ سے تعزیتی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر اور دیگر بھی موجودتھے۔ پیر نورالحق قادری نے مزید کہاکہ مفتی نعیم ایک دور اندیش، تعمیری سوچ کے حامل عظیم عالم دین تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینے والے عناصر قومی مجرم ہیں، وہ جلد اس جرم کی سزا پائیں گے، پاکستان دشمن عناصر ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کرانا چاہتے ہیں، یہ سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 890105
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش