0
Tuesday 6 Oct 2020 13:00

اداروں کیخلاف باتیں کرنے والے ملک سے مخلص نہیں، عثمان بزدار

اداروں کیخلاف باتیں کرنے والے ملک سے مخلص نہیں، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اداروں کے خلاف باتیں کرنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں ہیں۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ادارے متنازع بنانے کی کوشش کرنے والے دشمن کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں، پاکستانی قوم ایسے عناصر کی پر زور مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف کی حکومت اداروں کا ہر سطح پر احترام کرتی ہے جبکہ ذاتی مفادات کے لیے اداروں کو متنازع بنانا کسی بھی طور درست نہیں ہے۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اراکینِ اسمبلی میرے ساتھی ہیں، منتخب نمائندوں کے مسائل حل کرنا میری ذمے داری ہے۔ عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا ہے کہ گوجرانوالہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ 
خبر کا کوڈ : 890433
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش