1
Tuesday 6 Oct 2020 22:59

سیزفائر کے باوجود یمنی عوام پر سعودی حملے جاری، 1 شہری شہید 7 زخمی

سیزفائر کے باوجود یمنی عوام پر سعودی حملے جاری، 1 شہری شہید 7 زخمی
اسلام ٹائمز۔ یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ میں قائم جنگ بندی کے باوجود جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے یمنی عوام پر حملے جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جارح سعودی فوجی اتحاد نے شہر الحوک کے الربصہ نامی علاقے کی شہری آبادی کو اپنے ہوائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے جس سے کم از کم 1 بیگناہ یمنی شہری شہید اور 7 زخمی ہو گئے ہیں۔ عرب نیوز چینل المسیرہ کے مطابق گذشتہ روز بھی جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے یمنی صوبے صعدہ کے شہر منبہ کو ہوائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 1 بیگناہ یمنی شہری شہید اور 3 زخمی ہو گئے تھے۔

دوسری طرف یمن کی مغربی سواحل کے ساتھ ساتھ آباد شہروں سے تعلق رکھنے والے قبائلی سرداروں نے اپنے ایک اہم اجلاس میں اعلان کیا ہے کہ وہ الحدیدہ پر ہونے والے سعودی-امریکی حملوں، جن میں زیادہ تر خواتین و بچوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے، کے مقابلے میں خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ یمنی قبائلی عمائدین کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ سعودی-امریکی جرائم پر ان کے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہو چکا ہے اور وہ عنقریب ہی جوابی اقدام اٹھائیں گے۔ واضح رہے کہ یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ پر ہونے والے سیز فائر معاہدے پر 18 نومبر 2018ء کے روز سے عملدرآمد شروع ہو گیا تھا تاہم امریکی حمایت یافتہ جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے ہر آئے دن اس معاہدے کی خلاف ورزی کی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 890552
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش