0
Wednesday 7 Oct 2020 23:25

نوشہرہ اور صوابی میں معدنیات کی چوری میں ملوث 28 افراد گرفتار

نوشہرہ اور صوابی میں معدنیات کی چوری میں ملوث 28 افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ اور صوابی کی ضلعی انتظامیہ نے معدنیات کی چوری میں ملوث 28 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر صوبہ کے مختلف علاقوں میں معدنیات چوری اور غیر قانونی کان کنی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے 2 اضلاع نوشہرہ اور صوابی میں کارروائی کر کے 28 افراد کو گرفتار کیا۔ ضلع نوشہرہ سے 12 جبکہ ضلع صوابی سے 16 افراد کو گرفتار کر کے مائننگ قوانین کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے، حراست میں لیے جانے والے تمام ملزمان کو جیل منتقل کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے ملزمان کے ٹرک، ٹریکٹر اور ٹرالیوں سمیت دیگر اشیاء بھی قبضے میں لے لیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو غیر قانونی کان کنی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی وسائل کو نقصان پہنچانے والے اور حکومت کی بدنامی کا باعث بننے والے مافیا کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نماٹا جائے اور انہیں قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ معدنیات عوام کی امانت ہے، حکومت ان وسائل کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی اور غیر قانونی طور پر کان کنی کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائے گی۔
خبر کا کوڈ : 890779
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش