0
Wednesday 7 Oct 2020 23:45

چہلم پر واک کا اہتمام کرنیوالوں کے نام فورتھ شیڈول میں ڈال دینگے، محکمہ داخلہ

محکمہ داخلہ شرپسندوں کے دباو میں نہ آئے، آئین کیمطابق عزاداری کر رہے ہیں، ایم ڈبلیو ایم
چہلم پر واک کا اہتمام کرنیوالوں کے نام فورتھ شیڈول میں ڈال دینگے، محکمہ داخلہ
اسلام ٹائمز۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ چہلم امام حسین علیہ السلام کے سلسلہ میں صرف طے شدہ روٹس پر لائسنس یافتہ اور روائتی جلوسوں کی اجازت ہوگی، صرف لائسنس یافتہ اور روائتی جلوسوں کو سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ محکمہ داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امن واک یا کسی بھی دوسرے نام سے نئی ریلی یا جلوس کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔ ترجمان کے مطابق اس قسم کی واک یا ریلی منعقد کرنے والی جماعت اور اس کے شرکاء کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ایسی ریلی کے شرکاء کیخلاف مقدمات کا اندرج اور ان کے نام فورتھ شیڈول میں درج کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر چند عناصر اعلانات کر رہے ہیں اور لوگوں کو واکس میں شرکت کیلئے مائل کر رہے ہیں، جس پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اسد علی کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے چہلم امام حسینؑ پر جو لوگ کربلا نہیں جا سکے، وہ یہاں اپنے اپنے علاقوں میں پیدل چل کر چہلم کے جلوسوں میں شریک ہو رہے ہیں، یہ کوئی غیر قانونی اقدام نہیں بلکہ اس کی آئین پاکستان ہمیں مکمل آزادی دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ داخلہ چند مٹھی بھر عناصر کے دباو میں نہ آئے اور قانون کے مطابق عزاداروں کو عزاداری کرنے دے، ہم عزاداری کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 890784
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش