0
Thursday 8 Oct 2020 23:39

کراچی میں چہلم شہدائے کربلا کا مرکزی جلوس حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر

کراچی میں چہلم شہدائے کربلا کا مرکزی جلوس حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں چہلم شہدائے کربلا کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا، جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسينيہ ايرانياں کھارادر پر اختتام پذير ہوگیا، اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں نشتر پارک سے برآمد ہونے والا چہلم شہدائے کربلا کا مرکزی جلوس اپنے مخصوص راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسينيہ ايرانياں کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا، مرکزی جلوس عزاء میں علم، تابوت، تعزیئے، شبیہ ذوالجناح بھی برآمد کئے گئے، مرکزی جلوس میں خواتین، بچوں، بوڑھوں سمیت لاکھوں کی تعداد میں عزاداران امام مظلومؑ شریک تھے۔ دوران مرکزی جلوس باجماعت نماز ظہرین امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیراہتمام دو بجے مسجد و امام بارگاہ علی رضاؑ کے سامنے ایم اے جناح روڈ پر مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی کی زیر اقتدا ادا کی گئی۔

نماز ظہرین کے بعد عزادارانِ سید الشہداءؑ نے شیطان بزرگ امریکا، اسرائیل اور انکے حواریوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور امریکی و اسرائیلی پرچم نذرِ آتش کئے۔ مرکزی جلوس کے دوران جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے تحت شیعہ لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کیخلاف مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے۔ بعد ازاں نوحوں اور مرثیوں کی صداؤں میں مرکزی جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان پہنچ کر اختتام پزیر ہوا۔ جلوس کی گزرگاہ پر عزاداروں کیلئے پانی، دودھ اور شربت کی سبیلیں لگائی گئیں، جبکہ نذر و نیاز کی تقسیم بھی کی گئی۔ اس موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے، جبکہ ہيلی کاپٹر کے ذريعے جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 890836
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش