0
Thursday 8 Oct 2020 11:50

ٹرمپ کا کرسمس تک افغانستان سے فوج نکالنے کا اعلان

ٹرمپ کا کرسمس تک افغانستان سے فوج نکالنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کا شکار ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ کرسمس تک افغانستان سے فوج نکالنے کا اعلان کر دیا۔ امریکی صدر نے کرسمس تک افغانستان سے امریکی افواج کے مکمل انخلاءکی خواہش کا اظہار کر کے امریکا کی طویل ترین جنگ کے خاتمے کی ٹائم لائن دے دی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ کرسمس تک افغانستان میں بہادر امریکی مرد و خواتین کی تعداد بہت تھوڑی رہ جانی چاہیے۔ واضح رہے کہ افغان طالبان سے طے کے گئے معاہدے میں امریکا نے 2021ء کے وسط تک تمام فوجی افغانستان سے نکالنے کا وعدہ کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 890861
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش