0
Friday 9 Oct 2020 01:44

نواز شریف واپس آئیں اور پچھلا حساب چکائیں، شہزاد اکبر

نواز شریف واپس آئیں اور پچھلا حساب چکائیں، شہزاد اکبر
اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی برائے داخلہ شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ نواز شریف واپس آئیں اور پچھلا حساب چکائیں۔ اپنے بیان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ 3 بار وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نااہل قرار دیا، سپریم کورٹ نے کہا کہ نواز شریف صادق اور امین نہیں، وہ ہائی کورٹ اور احتساب عدالت سے مفرور اور اشتہاری ہیں، اس حقیقت کے علاوہ باقی سب افسانہ ہے، قوم کو گمراہ کرنے کیلئے کہا جاتا ہے وہ واپس آئیں گے، انہیں واپس لانے کے لئے تو حکومت، عدالت اور ادارے کام کر رہے ہیں۔ شہبازشریف نے نواز شریف کی شخصی ضمانت دی ہوئی ہے، وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں کیونکہ وہ نیب کےشکنجے میں ہیں۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ منظور پاپڑ والے اور ریڑھی والے کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی، منی لانڈرنگ کا سوال کریں تو (ن) لیگی رہنما مہنگائی کی بات شروع کرتے ہیں، عوام کیلئے فیصلے وہی کریں گے جنہیں عوام نے منتخب کیا ہے، حکومت ان کے لیے ہوئے قرضے اتار رہی ہے اور ان کے کیے کام درست کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 890977
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش